Tweet

مقبوضہ کشمیر پرغیرقانونی قبضہ جمانےجو کہ چوتھےجینیواکنونشن کےتحت ایک جنگی جرم ہے،اور آزاد کشمیر پر دعویٰ کے بعد یہ سب! میں ہمیشہ سےکہتا آیا ہوں کہ سفاک مودی سرکار بھارتی اقلیتوں جنہیں اس نے کمترشہریوں کادرجہ دےرکھا ہے،کیلئےہی خطرناک نہیں بلکہ علاقائی امن کوبھی اس سےنہایت خطرہ ہے۔

نازیوں کی لیبینزورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتواکےخمیرسےجنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیز بھارت کے ہمسایوں کیلئےمسلسل خطرہ ہیں۔ شہریت کے قانون سے بنگلہ دیش تو ایک جعلی کارروائی سےپاکستان کوخطرہ ہےجبکہ نیپال/چین کیساتھ سرحدی تنازعات صورتحال کی سنگینی کو ہوا دےرہےہیں۔

All this after illegal annexation of IOJK, a war crime under 4th Geneva Convention, & laying claim to AJK. I have always maintained the fascist Modi Govt is not only a threat to India's minorities by relegating them to 2nd class citizens' status, but also threat to regional peace

The Hindutva Supremacist Modi Govt with its arrogant expansionist policies, akin to Nazi's Lebensraum (Living Space), is becoming a threat to India's neighbours. Bangladesh through Citizenship Act, border disputes with Nepal & China, & Pak threatened with false flag operation.

عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔

Wishing a special Eid Mubarak to Kashmiris in IOJK, and admiration for their patience and courage during the inhumane lockdown and continuing oppression by Indian Occupation forces.

دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگئ نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وباء (COVID 19) کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔

Second, everyone must remember to observe the SOPs in place for COVID19. The disease is with us & social distancing must be strictly observed throughout the Eid holidays, including during Eid prayers. May Allah bless our nation.

I want our nation to observe this Eid in a different manner from the usual celebratory style. First, let us think of & pray for all those families who have been deprived of their loved ones by the plane crash tragedy & all those who have lost their lives to COVID19.

المناک فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغامات بھجوانے پر میں عالمی رہنماؤں کا شکرگزار ہوں۔ سوگ کے ان لمحات میں ڈھارس بندھانے اور اظہارِ یکجہتی کو پاکستان کی عوام نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

I thank world leaders for reaching out to condole over the tragic air crash and loss of precious lives. The people of Pakistan value this support and solidarity in our hour of grief.

پی آئی اے کاطیارےگرنےپردل نہایت رنجیدہ اورمغموم ہے۔ میں سی ای او ارشد ملک جو کراچی روانہ ہوچکےہیں اورموقع پرموجود امدادی ٹیموں کےساتھ رابطے میں ہوں کہ فی الوقت یہ اولین ترجیح ہے۔ اس سانحے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی.میری دعائیں اورتمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔

Shocked & saddened by the PIA crash. Am in touch with PIA CEO Arshad Malik, who has left for Karachi & with the rescue & relief teams on ground as this is the priority right now. Immediate inquiry will be instituted. Prayers & condolences go to families of the deceased.

میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔

بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکارکشمیریوں پر ستم ڈھا رہےہیں۔ کل ان قابض فوجیوں نےسری نگر میں 15 گھرنذرآتش کردیے۔ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔

I am reiterating again that a false flag operation is imminent from India in order to divert world attention away from its ongoing genocide in IOJK.

15 homes torched by Indian Occupation forces in Srinagar yesterday as 900k security forces subject Kashmiris to brutal oppression. Modi's Hindutva Supremacist Occupation Govt is committing war crimes in IOJK including changing the demography in violation of 4th Geneva Convention

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ)کےذریعے 200 ارب کے سکوک بانڈز کےاجراء کےتاریخ سازمالی تجربےکےنتیجےمیں 170% سےزائد کی شراکت حاصل ہوئی جوہماری پالیسیوں پر منڈی کےٹھوس اعتمادکی مظہرہے۔اس سے حکومت کو 18 ارب روپےکی بچت ہوئی جو اب عوامی فلاح پرخرچ کی جاسکتی ہے۔

Landmark financial innovation with Rs 200 bn Sukuk issued through competitive book building at PSX. Oversubscribed by 170%, reflecting a strong market confidence in our Govt's policies. As a result govt saved Rs18 billion - savings that can now be used for welfare of the people.

End of content

No more pages to load